10/Apr/2019
News Viewed 2350 times
طالبان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پر حملہ کیا 20افغانی اہلکارہلاک کر دیے اوراس حملہ میں8اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے۔
پاک افغان سرحد پر حملہ ہونے کی وجہ سے افغانستان میں صوبائی گورنرآفس کا کہنا ہے کہ حملے کی وجہ سے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد نہیں بتا سکتے تا ہم افغانی فوجیوں میں بیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں اور آٹھ اہلکار شدید زخمی حالت میں جنہیں ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:دہشتگردوں کا ایک اور حملہ امریکی اہلکار جاں بحق
طالبان کے رہنما قاری یوسف احمدی نے اس حملہ کی ذمہ داری لیتے ہوئے کہا کہ حملہ ہماری طرف سے ہوا ہے اور وہا ں کا اسلحہ بھی اب ہمارے قبضے میں ہے۔شمالی صوبے میں ساری پولیس چیک پوسٹ پر طالبان نے حملہ کیا ہے جس کے نتائج میں 5اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
سمن گن پولیس ترجمان سید ہاشم کا کہنا ہے کہ افغانی سکیورٹی فورسز کے اہلکار نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کر دی اور خود طالبان کے ساتھ مل گیا،انہوں نے پیر کی دوپہر کو پولیس چیکپوسٹ پر حملہ کیا اورفوجی گاڑی کے ساتھ اسلحہ لے کر فرار ہو گئے ۔