26/Jan/2019
News Viewed 1519 times
پاکستان کو اسلامی ترقیاتی بنک کی طرف سے 4.5 ارب ڈالر کا تیل قرض کے طور پر دیا جائے گااور اس قرض پر دیئے جانے والے تیل کی سہولت صرف تین سال کے لیے ہوگی۔زرائع کے مطابق آئی ڈی پی کو ہر سال ڈیڑھ ارب کا تیل دیا جائے گا۔
زرائع کے مطابق دس کروڑ ڈالر کا تیل پہلے مرحلے میں فراہم کر چکا ہے اور اب ستائیس کروڑڈالر کا ادھار تیل دوسرے مرحلے میں ملے گا۔زرائع نے مزید بھی بتایا ہے کہ اسلامی ترقیاتی بنک سے ایل این جی بھی ادھا ر لینے پر بات چیت چل رہی ہے۔
مزید بھی پڑھیں: پولیس والوں کی بڑھتی غُنڈا گردی
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ادھار تیل کی بات چل رہی ہے اور زرائع کے مطابق فروری تک سعودی عرب سے تیل ادھار مل سکے گا۔زرائع کے مطابق عرب امارات سے بھی ادھار تیل کی بات چیت چل رہی ہے۔