30/Jun/2021
News Viewed 1100 times
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسی نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک اورخط لکھ دیا۔ سرینا عیسیٰ کی جانب سے لکھے گئے خط میں وزیرا عظم عمرا ن خا ن کو براہ راست مناظرے کا چیلنج بھی کیا گیا ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسی نے خط میں کہا ہے کہ براہ کرم میری پیٹھ پیچھے کاروائی کرنے سے باز آجائیں، قاضی محمد عیسی کو صرف وہی غدار کہہ سکتے ہیں جو پاکستان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔
مزید جانیں: ملک کو فوج نہیں قوم نے متحد رکھنا ہے:عمران خان
خط میں کہاگیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اگر لندن جائیدادوں کی خریداری سے مطمئن نہیں تو میرا سامنا کریں میں براہ راست نشریات میں اپنی آمدن، بچت اور منی ٹریل دکھاوں گی، آپ سے بھی توقع ہے کہ مناظرے میں آپ بھی ایسا ہی کریں گے، وزیر اعظم عمران خان میں آپ کے جواب کا شدت سے انتظار کر رہی ہوں۔