12/Mar/2019
News Viewed 2078 times
راجن پور کے کچے علاقے میں چھوٹو گینگ نامی جرائم مزید بھڑتا جا رہا تھا ۔ اس چھوٹو نامی گینگ کارندے قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں ہونے والے جرائم پیشہ افراد کو محفوظ رہنے کے لئے پناہ بھی دیتے تھے۔گزشتہ روز اس گینگ کو پکڑنے کے لئے پولیس نے آپریشن کیا تھا مگر ناکامی کے سوا کچھ ہاتھ نہ آیا ،جس کے بعد فوج سے مدد لی گئی اوراور اس گینگ کا گھیرا تنگ سے تنگ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں گینگ کے سر براہ سمیت مزید ملزمان نے خود کو قانون کے حوالے کر ڈالا۔
مزید بھی پڑھیں: لاہور ایئر پورٹ اور 40 لاکھ کے زیورات
زرائع کے مطابق جج خالد محمود جو کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ہیں ۔ جج صاحب نے راجن پور کے چھوٹو گینگ کو سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے اس گینگ کے پکڑے گئے بیس کارندوں کو اٹھارہ اٹھارہ 18,18 مرتبہ جبکہ دو کم عمر ملزمان کو انیس انیس19,19 مرتبہ عمر قید کا حکم سنا ڈالا ہے۔