10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پنجاب بھر میں بارشوں کا سلسلہ نقصان دہ ثابت


پاکستان

17/Apr/2019

News Viewed 1717 times

پنجاب بھر میں بارشوں کا سلسلہ نقصان دہ ثابت

پنجاب سمیت پاکستان بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہے مگر ان بارشوں کی وجہ سے بہت سا نقصان ہورہا ہے گزشتہ ایک روز سے ہونے والی بارشوں میں 25افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ طوفان بھی جاری ہے اور محمکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان بھر میں بہت خطرناک طوفان آنے کا امکان ہے ۔اگر بارشیں نہ رکی تو سیلاب کے خدشات بہت بڑھ جائیں گے ۔بلوچستان میں بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے ہیں سبی میں دیوار کے گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔بارشوں کی وجہ سے ڈیرہ غازی خان کے نالے بھی بھرے پڑے ہیں ۔ملک بھر میں مختلف مقام پر بارشوں کا پانی جمع ہو گیا ہے۔
مزید جانیں:کراچی میں طوفان کا امکان بڑھ گیا
حاجی پور کے قریب 70ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزرا اور اس نے تباہی مچا دی اور ابھی تک اس کی وجہ سے ہونے تباہی جاری ہے۔بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے شانگلہ میں گاڑی کھائی سے گر گئی اور گاڑی میں موجود 4افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں پنجاب ،خیبر پختونخواہ،کشمیر ،گلگت بلتستان اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان جاری رہے گا البتہ سندھ اور لاڑکانہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفان بھی آسکتا ہے۔بارشوں کا یہ سلسلہ کل رات پاکستان سے بھارت اور شمالی علاقوں میں نکل جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں