19/Dec/2018
News Viewed 1792 times
شہریار آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد کے بڑے تعلیمی اداروں میں 75 فیصد طالبات اور 45 فیصد طلبا آئس کرسٹل کا نشہ کرتے ہیں۔
اب یہ بھی پڑھیں: اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلباء کی خودکشی
شہریار آفریدی نے اسلام آباد پولیس لائنز میں بچوں کے تحفظ سے متعلق ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات کی جانب سے نشے سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کیے, اسلام آباد کے بڑے نامی گرامی تعلیمی اداروں کا سروے کرایا گیا تو پتہ چلا کہ 75 فیصد طالبات اور 45 فیصد طلبا آئس کرسٹل کا نشہ کرتے ہیں, آئس کرسٹل ایک ٹافی کی طرح ہے، والدین کو بھی پتہ نہیں چلتا کہ کیا چیز ہے لیکن اب انہیں آنکھیں کھلی رکھنا ہوں گی, شہریار آفریدی نے پولیس سمیت دیگر اداروں کے اندر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے والوں کی موجودگی کا انکشاف بھی کیا, انہوں نے آئی جی اسلام آباد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب اداروں میں موجود کالی بھیڑیں کسی صورت بھی بچ نہیں پائیں گی۔