10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

حکومت نے ذیابیطس کو نرسنگ کے نصاب میں بطور مضمون شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا


تعلیمی

22/Oct/2018

News Viewed 1916 times

حکومت نے ذیابیطس کو نرسنگ کے نصاب میں بطور مضمون شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا

دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلانے والی بیماری ذیابطیس ہے جس کی کوئی نشاندہی قبل ازوقت نہیں کی جاسکتی ہے، وطن عزیز میں اس کے مریضوں کی غیر معمولی تعداد سامنے آرہی ہے، اس کا ایک اندازہ اس بات سے بھی لگایا گیا ہے کہ ہر اسپتال میں کم از کم ایک ماہ میں 20 ہزار سے زائد مریض رجوع کررہے ہیں، جن میں سے 80 فیصد تعداد نئے مریضوں کی بتائی جارہی ہے۔

اس مضمون کو بھی پڑھیں: تعلیم حاصل کرنے کے لئے صحت مند ہونا ضروری ہے

دوسری جانب دنیا بھر میں اس بیماری کی مناسب سے نت نئے پروگرام ترتیب دیئے جارہے ہیں تاکہ عوام کو اس بیماری سے بچایا جاسکے، اسی تناظر میں وطن عزیز میں سرکاری سطح پر یہ طے کیا گیا ہے کہ عوام الناس کو شوگر جیسی خاموش قاتل بیماری سے محفوظ بنانے کے لیے نرسنگ کی خدمات کا فعال بنایا جائے۔ اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ نرسنگ اسٹاف چوبیس گھنٹوں کی بنیاد پر اسپتالوں میں دستیاب رہتا ہے جبکہ ڈاکٹرز ہمہ وقت اپنی موجودگی کو یقینی نہیں بنا سکتے۔

سرکاری اسپتالوں میں نرسنگ نصاب میں ذیابطیس بطور مضمون شامل ہوگا۔ ہر نرس کے لیے ذیابطیس کا مضون پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ چار سال کی تعلیم میں ہر مرتبہ شوگر مضمون کو لازمی پڑھا اور پڑھایا جائے گا، جس کا تحریری کے ساتھ ساتھ عملی امتحان بھی لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ذیابطیس ایسی بیماریوں میں شامل ہے جس کی روک تھام مریض کے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے یا پھر اگر مریض کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کردیا جائے تو وہ اس پر ازخود بھی کنٹرول کرسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں