10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

افغان حکومت کی جانب سے سفیر واپس بلائے جانے پر پاکستان کا رد عمل بھی سامنے آگیا


انٹر نیشنل

19/Jul/2021

News Viewed 1143 times

افغان حکومت کی جانب سے سفیر واپس بلائے جانے پر پاکستان کا رد عمل بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغان حکومت کی جانب سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلائے جانے کے فیصلے کو پاکستان نے افسوس ناک قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان حکومت کا اپنے سفیر اور سفارتی عملےکو واپس بلانےکا فیصلہ بدقسمتی اور افسوس ناک ہے۔

آگے بھی پڑھیں:  جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کی گرفتاری کے بعد خونی ہنگامے

جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کےاسلام آبادمیں مبینہ اغواکی تحقیقات جاری ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر معاملےکی تحقیقات اعلیٰ سطح پر ہو رہی ہیں۔ان کا کہنا ہےکہ افغان سفیر، ان کے خاندان اور دیگر سفارتی عملے کی سیکیورٹی بڑھادی ہے، سیکرٹری خارجہ نے آج افغان سفیر سے ملاقات بھی کی اور افغان سفیر کو معاملے پر حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا، سیکرٹری خارجہ نے افغان سفیرکو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کی امید رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں