20/Mar/2019
News Viewed 2286 times
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2019ء کا عالمی کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ بھی ضرور ہوگا۔ زرائع کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد انڈین کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ایک خط لکھا جس میں بتایا گیا کہ انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کے ساتھ میچ نہیں کھیلے گی اور بھی دیگر ملکوں کے زریعہ پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔
ڈیو رچرڈسن جو کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیں ، ان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ والمی کپ میں ہونے والے پاک بھارت کے درمیان مقابلہ پر کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
اب زرا یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی طرف سے بھارت کو ایک اور شکست
زرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان طے شدہ میچ 16 جون کو مانچسٹر میں اپنے وقت پر ہوگا۔انڈین کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری شدہ بائیکاٹ کرنے والے خط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیموں نے ایک ایگری مینٹ پر دستخط کیے ہیں جس کی وجہ سے عالمی کپ میں ہر میچ انہیں کھیلنا پڑے گا۔اگر کوئی ٹیم کھیلنے سے انکار کرتی ہے تو اس ٹیم کے سارے پوائنٹ دوسری ٹیم کو دے دیے جائیں گے۔