28/Mar/2019
News Viewed 1905 times
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپورنے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتاری سے پہلے گرفتاری کی درخواست دے کر ضمانت کروا لی۔
آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف بہت سی انکوائریاں چل رہی ہیں جس پر انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھئیے:ذولفقار بھٹو کی برسی پر بلاول بھٹو کا تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان
آصف علی زرداری کی عدالت سے درخواست کہ نیب کوگرفتاری سے روکا جائے۔جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10اپریل تک دونو بہن بھائیوں کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے آصف علی زرداری کو 40لاکھ اور ان کی بہن کو 10لاکھ مچلکے بطور سیونگ سرٹیفیکیٹ یاں کیش جمع کروانے کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں اومنی اور نجی بنک کے سربراہ کو بھی ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی وجہ سے حراست میں لیا ہوا ہے۔ایف آئی اے نے گزشتہ 6 فروری کورٹ میں مقدمہ درج کیا تھا جس پر گرفتاری سے بچنے کے لئے آصف زرداری اور فریال تالپور نے بچنے کے لئے پہلے سے ضمانت لے رکھی تھی۔