25/Apr/2019
News Viewed 1946 times
نیوزی لینڈ میں ہونے والے کرائسٹ چرچ سانحہ کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے مساجد میں خاص سکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ میں ہونے والے حملے کے بعد وہاں کی مساجد میں سکیورٹیز بھڑا دی گئی ہیں جس کی وجہ سے انگلینڈ میں بھی ان حملوں کے خطرات ہیں لہذا انگلینڈ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے مزید انتظامات کیے جا رہے ہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم نماز جمعہ کے لیے مسجد میں جائے گی اور ان کے لیے سکیورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔
مزید جانیں:ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنا مرال بلند کرنے کے لیے تیار
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کو مزید سکیورٹی نافز کی جائے کیونکہ پاکستانی ٹیم خاص طور پر نماز جمعہ کے لیے مسجد میں ہی جاتی ہے چونکہ نیوزی لینڈ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پر حملہ ہوا مگر وہ بچ گئے اور ہم نہیں چاہتے کہ ہماری قومی ٹیم کو کوئی نقصان پہنچے اس لیے انگلینڈ میں بھی مساجد میں سکیورٹی کے مزید سخت انتظامات کیے جائیں۔