ایکس پر پابندی کیخلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلیے مقرر


سیاسی

10/Dec/2024

News Viewed 60 times

ایکس پر پابندی کیخلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 6 فروری 2025 کو درخواست پر سماعت کریں گے۔  ایکس پر پابندی کے خلاف درخواست پر آخری سماعت 17 اپریل 2024 کو ہوئی تھی۔ 2 مئی اور 11 جون کو ایکس بندش کے خلاف کیس مقرر ہوا لیکن سماعت نہیں ہوسکی تھی۔




22 نومبر کو کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی گئی تھی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کیس موسمِ سرما کی چھٹیوں کے بعد مقرر کرنے کی ہدایت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس 6 فروری 2025 کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

متعلقہ خبریں