10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آج احتساب عدالت میں پیشی


سیاسی

27/Mar/2019

News Viewed 2395 times

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آج احتساب عدالت میں پیشی

آشیانہ ہاؤسنگ کیس اور رمضان شوگر مل کیس میں آج سابق وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو احتساب عدالت نے طلب کر لیا ہے۔
لاہور احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کے ہمراہ حمزہ شہباز کو آج عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے کیس میں گزشتہ برس اکتوبر میں میاں شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا تھا ۔

مزید پڑھیئے:نواز شریف کی ضمانت منظور
آج حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے احتساب عدالت میں پیش ہونے کی وجہ سے عدالت کی سیکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے۔ میاں شہباز شریف کو 14فروری کو لاہور ہائکورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس سے بری کرنے کا فیصلہ کیا اور انہیں رہا کر دیا تھا ۔
آج احتساب عدالت نے میاں شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو آشیانہ ہاؤسنگ کیس کے ساتھ ساتھ رمضان شوگر مل کیس میں بھی طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں