29/Dec/2018
News Viewed 1828 times
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم منی لانڈرنگ بہت بڑا ناسور ہے اور ہم اس کے خلاف سب سے بڑا آپریشن کرنے والے ہیں۔صحافیوں سے مخاطب ہو کر عمران خان نے یہ بات کہی۔وزیراعظم نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے استفسار کیا ہے کہ ہر سال پاکستان سے دس ارب ڈالر منی لانڈرنگ کی صورت میں پاکستان سے باہر جا رہا ہے جو کہ اچھی بات نہیں ہے۔
اب یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل میں
وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان سے پیسہ غیر قانونی طریقے سے باہر جا رہا ہے۔ ہم نے پیسے کی غیر قانونی سمگلنگ کو روکنے کے لیے کاروائی شروع کر دی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے تمام ملکوں سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ ہم نے فنانشل ایکشن کے پروگرام پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔ اسلحہ کے خلاف کاروئی کرنا بھی ہمارے پروگرام کا جز ہے۔