13/Dec/2018
News Viewed 1976 times
وزیراعظم عمران خان نے گیس بحران سے نمٹنے کے لیے اجلاس طلب کیا جس میں بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات کے بارے میں بحث کی گئی۔ وزیر پٹرولیم غلام سرور، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر توانائی عمر ایوب اور کئی دوسرے اعلیٰ وزراء اس اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے اس سنگین گیس کی بحرانی کیفیت کو ختم کرنے کے لیے چار ارکان پر مشتمل فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی ہے۔ ڈی جی گیس شاہد یوسف، ڈی جی ایل جی عمران احمد اور ڈی جی نجکاری قاضی سلیم اس بنائی گئی کمیٹی کے ارکان ہیں۔ کمیٹی ایم ڈی سوئی سدرن اور ناردرن کے خلاف تحقیقات اگلے 72گھنٹوں میں کر کے اعلیٰ حکام کو اس کی رپورٹ دیں گے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم سرور خان نے اجلاس میں گیس کی موجودہ بحرانی کیفیت کے بارے میں بتایا۔
اب یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کو48 گھنٹے کی مہلت
انہوں نے مزید بتایا کہ سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کمپنی نے ان گیس کے کمپریسر پلانٹس کے بارے میں نہیں بتایا جو خراب تھے اور جو گیس کی طلب چاہیے تھی اس کے متعلق بھی صحیح معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔