30/Nov/2018
News Viewed 2129 times
انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے پر پہنچ گیا انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کو روپے کی نسبت ڈالر کی قدرمیں مزید 8 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 134 روپے سے 142 روپے تک جا پہنچی ہے۔ روپے کی قدرمیں کمی کے بعد غیرملکی قرضوں کے حجم اس کے علاوہ شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس اضافہ کے امکانات بھی ہیں۔
مزید پڑھیں:ایم ڈی پی سی بی کے لیے 9 امیدوار شارٹ لسٹ
ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر سے ملک میں مہنگائی کا سیلاب امڈ آئے گا، روزمرہ استعمال کی ضروری درآمدی اشیا، پٹرول سمیت ہر شے کی قیمت بڑھ جائے گی جبکہ مقامی صنعتوں میں استعمال ہونے والے درآمدی خام مال کی قیمت بڑھنے سے پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔