10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

بلوچستان میں قتل و غارت عام ہوگئی


پاکستان

18/Apr/2019

News Viewed 1286 times

بلوچستان میں قتل و غارت عام ہوگئی

مکران کوسٹل ہائی وے کے قریب نا معلوم افراد نے مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کر دیا قتل کرنے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں پیش آنے والا یہ واقعہ رات کے وقت12:30بجے سے لے کر ایک بجے کے درمیان ہوا۔بزی ٹاپ کے پاس نامعلوم افراد نے کراچی سے گوادر جانے والی بسوں کو روک کر مسافروں کو باہر نکالنا شروع کر دیا اور ان کے شناختی کارڈ دیکھنے لگے ۔تاہم نامعلوم افراد نے بسوں سے نکال کر 14مسافروں کو قتل کر دیا ۔
مزید جانیں:لاہور میں دن دہاڑے فائرنگ پولیس کچھ نہ کر پائی
ان میں 2افراد بھاگنے میں کامیاب ہوئے اور قریب ہی لیویز چیک پوسٹ پر اس واقع کی اطلاع دی۔سکیورٹی فورسز کے آنے تک ملزمان موقع واردات سے فرار ہو چکے تھے ۔سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور کاروائی شروع کردی ۔مسافروں کی لاشوں کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا مگر ابھی تک اس قتل و غارت کی وجوہات سامنے نہ آسکیں ۔
سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ جلد ہی وہ اس معاملے کی جڑ تک پہنچے گیں اور ملزمان کو گرفتار کریں گیں۔

متعلقہ خبریں