28/Dec/2018
News Viewed 2148 times
کامیڈین کپل شرما نے اپنی شادی کی ویڈیو یوٹیوب پر جاری کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے شائقین کی توجہ کا مرکزبن گئی, رواں ماہ 12 دسمبرکو شادی کے بندھن میں بندھنے والے بھارت کے مقبول مزاحیہ اداکارکپل شرما نے اپنی شادی کی ویڈیویوٹیوب سمیت مختلف سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پرجاری کردی
مزید پڑھیں: بالی ووڈ کے مشہور اداکار وینٹی لیٹر پر منتقل
جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کپل کے چاہنے والوں نے اپنے پسندیدہ اسٹارکو نئی زندگی کی مبارکباد دینے کے ساتھ ہمیشہ خوش رہنے کی دعا دی, ایک منٹ 17 سیکنڈ کی ویڈیو میں کپل اور گینی چھاتراتھ شادی کی مختلف رسوم ادا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، دونوں دلہا دلہن کے لباس میں انتہائی خوبصورت لگ رہے ہیں جب کہ دونوں کے چہروں پر چھائی خوشی اور مسکراہٹ سے صاف ظاہر ہے, ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں پاکستان کی صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی آواز میں خوبصورت موسیقی نے ویڈیو کو مزید دلکش بنادیا ہے۔