10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ارجن رامپال قانونی شکنجے میں


شوبز

26/Dec/2018

News Viewed 1574 times

بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن رامپال چیک باؤنس ہونے کی وجہ سے قانونی شکنجے میں پھنس گئے, رواں سال ریلیز ہونے والی فلم پالٹن میں فوجی کا کردار ادا کرنے والے ارجن رامپال ان دنوں قانونی شکنجے میں پھنس گئے ہیں, زرائع کے مطابق وائے ٹی انٹر ٹینمنٹ نامی کمپنی نے قرض کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اداکار پر مقدمہ درج کرا دیا ہے

آگے بھی پڑھیں: کنگ خان کی فلم زیرو


ارجن رامپال نے کمپنی سے ایک کروڑ روپے کا قرض لیا تھا جسے انہیں تین ماہ کی شرائط پر ادا کرنا تھا تاہم مقررہ وقت میں اداکار کی جانب سے رقم کی عدم ادائیگی کے بعد کمپنی نے ایک کروڑ روپے 12 فیصد سود کے ساتھ ایک سال میں ادا کرنے کا تقاضا کیا, رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں کمپنی رقم کی واپسی اداکار کی فلموں کی کمائی سے مشروط کرسکتی ہے جب کہ اس تناظر میں اداکار کے لیے یہ بہت ہی مشکل ترین صورتحال ثابت ہوگی کیوں کہ ان دنوں ارجن کے پاس کام کرنے کے لیے بہت ہی کم فلمیں ہیں۔

متعلقہ خبریں