15/Mar/2019
News Viewed 2200 times
نیوزی لینڈ کے کراسٹ چرچ میں دو مساجد پر کچھ افراد جو کہ فوجی وردی پہنے ہوئے تھے انہوں نے مسجد میں نماز ادا کرنے آئے ہوئے نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔زرائع کے مطابق نیو زی لینڈ کی کراسٹ چرچ کی دو مساجد میں سے ایک مسجد میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی موجود تھے جو اپنی اچھی قسمت کی وجہ سے بچ گئے۔پولیس نے واقع کی جگہ پہنچ کر حالات پر قابو پانے کی پوری کوشش کی مگر پولیس چار افراد کوہی اپنی حراست میں لے سکی ۔ مساجد میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 40 جبکہ زخمیوں کی تعداد پچاس کے قریب ہے۔
آگے بھی پڑھیں: بھارت نے مسلمانوں کے 200 گھر جلا دیئے
زرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے جبکہ حملہ آور پہلے کسی دہشت گرد واچ لسٹ میں ملوس نہیں ہیں۔یہ حملہ دونوں مساجد پر پوری منصوبہ بندی سے کیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم نے آج کا دن نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ دن کرار دے دیا۔
5/5 There will be a media stand-up at 5pm today at the Royal Society Te Aparangi on Turnbull Street, Thorndon, Wellington.
— New Zealand Police (@nzpolice) March 15, 2019