03/Nov/2018
News Viewed 2183 times
اکوڑہ خٹک میں جمعیت علمائے کے سربرہ مولانا سمیع الحق کو دفنانے کے انتظامات جاری ہیں،مولانا سمیع الحق کی قبر ان کے والد مولانا عبدالحق کے پہلو میں کی جائے گی، مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ میں حاظری کے لئے دارا لعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا،نماز جنازہ میں بلاول بھٹوزرداری، خورشید شاہ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا،گورنر خیبر پختونخوا اور اسپیکر اسد قیصر کی حاضری متوقع ہے،اسی لیے اس موقع پر سیکیورٹی کے بہت سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔دوسری جانب راولپنڈی کے تھانہ ہوائی اڈے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مولانا سمیع الحق کے قتل کا مقدمہ ان کے بیٹے حامد الحق حقائی کی حاظری میں درج کر لیا گیا ہے،مقدمے میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:اقوام متحدہ کشمیر میں بھا رتی مظا لم پر تحقیا تی کمیشن تشکیل دے گئی
ایف آئی آر کی تفتیش کے مطابق مولانا سمیع الحق پر حملہ شام کے ساڑھے 6 بجے کہ قریب ہوا اور قاتل نے ان کے پیٹ ، دل ، ماتھے اور کان پر چھریوں کے 12 وار کیے۔