09/Apr/2019
News Viewed 2233 times
منی لانڈرنگ کیس میں زرداری خاندان تو ملوث ہے ہی مگر اس کیس میں شریف خاندان بھی ان سے دو ہاتھ آگے ہیں اپنا پیسہ ٹرانسفر کرنے میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی۔
منی لانڈرنگ کیس میں سیاستدانوں کو عدالت کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں سابق حکومت میں منی لانڈرنگ کیس پر اتنا غور نہ کیا گیا مگر موجودہ حکومت سیا ستدانوں کو عدالت میں گھسیٹ رہی ہے اور عوام کا پیسہ
نکلوا رہی ہے ۔سیاستدان کرپشن کا پیسہ کیسے باہر لے کر جاتے ہیں اس پر نیب نے جی توڑ محنت کر کے اس بات کو ثابت کر دیا کہ کس طرح غریبوں کے اکاؤنٹس کی مدد سے یہ سیاستدان اپنا کالا پیسہ باہر ٹرانسفر کرتے ہیں اور باہر اپنی جائدادیں بناتے ہیں۔
مزید جانیں:شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو انفرادی سزا :رمضان شوگر مل کیس
جب منی لانڈرنگ کیس میں کاروائی کی گئی تو پتہ چلا کہ کراچی ایک غریب فالودے والے کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے موجود ہیں دو وقت کی روٹی کمانے والے کے پاس اتنا پیسہ کہا سے آیا جب اس بات پر تفتیش کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ پیسہ جناب آصف علی زرداری کا ہے اور انہوں نے اپنے پیسے ٹرانسفر کرنے کے لیے اس اکاؤنٹ کا استعمال کیا تھا۔
معروف ٹی وی اینکر رؤف کلاسر نے منے لانڈرنگ کیس میں شریف خاندان سے بھی پڑدہ ہتاتے ہوئے کہا کہ ں واز شریف نے اپنے سکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور کے اکاؤنٹ کی مدد سے اپناکرپشن سے لوٹا پیسہ باہر بھیجا اور پھر اپنے ہی بیٹے کے اکاؤنٹ سے واپس اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لیا اور کہا کہ میرے بیٹے نے مجھے تحفہ دیا ہے۔شریف خاندان اپنی فیکٹری کے ملازمین کے نام پر اکاؤنٹس استعمال کر ررہے تھے اور ان غریبوں پر یہ سرا سر ظلم ہے حکومت کو اس کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔