13/Nov/2018
News Viewed 2463 times
قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ مشن ورلڈکپ کیلیے فتح کا نسخہ ملنے تک پاکستان بیٹنگ میں تجربات کرتا رہے گا
سرفراز احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے سیریز کے آخری مقابلے کیلیے ہم نے بیٹنگ میں نیا تجربہ کیا، ہمارے پاس موجود محمد حفیظ، حارث سہیل شعیب ملک اور فخر زمان جیسے کرکٹرز پانچویں بولر کی کمی پوری کر سکتے ہیں، اس لیے ایک اضافی بیٹسمین کو شامل کیا, سرفراز احمد نے کہا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ سے ون ڈے میچز کے بعد ورلڈکپ کا بڑا چیلنج درپیش ہوگا، ہم کوشش کرینگے کہ میگا ایونٹ تک چند تجربات و مختلف کمبی نیشن آزما لیں اور ایک متوازن ٹیم لے کر میدان میں اتریں,انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے تیسرے ون ڈے کی پچ اور کنڈیشنز کو دیکھا جائے تو پاکستان نے ایک اچھا مجموعہ حاصل کر لیا تھا۔
آگے بھی پڑھیں:کبھی ٹیم پر بوجھ نہیں بنوں گا،شعیب ملک
تیسرے میں مزید بہتری دیکھنے میں آئی,انھوں نے کہا کہ ایک اضافی بیٹسمین کھلانے کا تجربہ تیسرے ون ڈے میں کامیاب رہا، ہوسکتا ہے کہ آگے چل کر یہی ہمارے لیے موزوں ثابت ہوا،ہم3 پیسرزاور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے آل راؤنڈرز کی مدد سے پانچویں بولر کی کمی پوری کرسکتے ہیں۔