10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

بغیر بیٹری کے چلنے والا بلیو ٹوتھ سینسر


ٹیکنالوجی

18/Jan/2019

News Viewed 2741 times

بغیر بیٹری کے چلنے والا بلیو ٹوتھ سینسر

امریکی کمپنی نے ایک ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جسے بلیو ٹوتھ ٹرانسمیٹرکہا جاتا ہے یہ پہلا بیٹری کے بغیر چلنے والا ٹرانسمیٹر ہے، یہ ٹرانسمیٹر ہوا میں موجود برقناطیسی ،ریڈیائی امواج سے توانائی خود میں جذب کرتا ہے اور بغیر بیٹری کے توانائی پیدا کر کے اسمارٹ فون تک بھیجتا ہے۔
زرائع کے مطابق نیو یارک میں واقع ویلینٹ کمپنی نے اس کیلئے پانچ کروڑ میں سے تین کروڑ ڈالر کی فنڈنگ جمع کر لی ہے، اس اسٹیکر نما ڈیوائس میں آرایم پروسیسر نصب ہے جو اپنے آس پاس سے توانائی جمع کر کے خود کو چلاتا ہے۔اس کے اندر ایک چھوٹی سی چپ پر انٹینا لگا ہواہے اور اسے کسی بھی کاغذ یا پلاسٹک کے ٹکڑے پر نصب کیا جاسکتا ہے۔یہ بلیو ٹوتھ اسٹیکر کس بھی ڈیوائس یا اسمارٹ فون سے رابطہ کر سکتا ہے۔

اب زرا یہ بھی پڑھیں: ایم اے،ایم ایس سی سپلیمنٹری پارٹ ٹوکی ڈیٹ شیٹ جاری


اس بلیو ٹوتھ اسٹیکرکو ری سائیکل ریڈی ایشن آلات بھی بولا جاتا ہے،ڈاک ٹکٹ جتنا چھوٹا اور کسی بھی بیٹری کے بغیر مسلسل کام کرتا ہے۔اس کی وجہ سے ہر جگہ بر موقع پر موجود انٹرنیٹ آلات کو ممکن بنا کر تمام اشیاء کو باہم جوڑا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں