21/Jan/2019
News Viewed 1920 times
شہرِ قائد میں ٹارگیٹ کلنگ پھر سے شروع ہونے لگی۔ٹارگیٹ کلرز نے گارڈن میں ایک ٹریفک پولیس کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔زرائع کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار موٹر بائیک پر سوار اپنی ڈئیوٹی پر جا رہا تھا کہ کچھ نا معلوم موٹر سائیکل افراد نے اس پولیس اہلکار کو فائرنگ کا شکارکیاجس کی وجہ سے وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔قتل ہونے والے کی پہچان احمد کے نام سے ہوئی جو مزارِقائد ٹریفک چوکی پر تعینات ہوتا تھا۔
مزید بھی پڑھیں: جان کے محافظ ہی بنے جان کے دشمن
زرائع کے مطابق پولیس اہلکار واقعے کے وقت وردی میں تھا اور موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکار کو سینے اور بازو پرتین گولیاں ماری گئی۔مقتول اہلکار احتشام احمد2007 میں بھرتی ہوا اور اس کا تعلق حیدر آباد سے ہے۔