10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

بھارتی عدالت کا فیصلہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان رِہا


انٹر نیشنل

21/Mar/2019

News Viewed 1806 times

بھارتی عدالت کا فیصلہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان رِہا

سمجھوتہ ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں ملوث چاروں ملزمان کو بھارتی عدالت نے رِہا کرنے کا حکم دے دیا۔
سمجھوتہ ایکپریس ٹرین پاکستان اور بھارت کے دو بڑے شہروں لاہور اور دہلی کے درمیان ہفتہ میں دو بار سفر کرتی ہے۔اس ٹرین کا واقع آج سے 12سال پہلے 18فروری 2007کو رات کے اندھیرے میں پیش آیا جب ٹرین بھارت کے شہر ہریانہ کے چھوٹے سے گاؤں کے قریب پہنچی ۔ٹرین کے ایک ڈبے میں دھماکا ہوا جس کی وجہ سے 2ڈبے آگ کی پکڑ میں آگئے اور68افراد ہلاک ہو گئے جن میں42سے زائد پاکستانی تھے ۔بھارتی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس کے چاروں ملزمان کو جن میں سوامی آسیم آنند عرف نبا کمار، کمال چوہان،راجندر چوہدری اور لوکیشن شرما شامل ہیں ان کو رِہا کرنے کا حکم سنا دیا۔اس دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سنیل جوشی کے بیان کے مطابق حملہ میں آر ایس ایس
کے لوگ بھی ملوث تھے اسکے بعد 29دسمبر2007کو سنیل جوشی کو اس کے گھر میں ہی قتل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیئے:اپوزیشن کی شدید تنقید:نریندر مودی بنے چوکیدار

ملزمانوں کی رِہائی پر پاکستان کا ردِعمل اس فیصلے کے خلاف ہے،پاکستانی دفترِخارجہ کا کہنا ہے کہ ’’اس واقعے میں 42سے زائد پاکستانی شہری شہید ہوئے اُن کے لواحقین کو کیا جواب دیا جائے۔‘‘

متعلقہ خبریں