07/Dec/2024
News Viewed 90 times
بشریٰ بی بی اپنی ذاتی رائے کا جواب خود دے سکتی ہیں، ہم فرنٹ لائن پر لڑے ہیں اور لڑیں گے، مذاکرات صرف ملک کی خاطر کررہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی صحافیوں سے گفتگو
ڈیرہ اسماعیل خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پورکا کہنا ہے کہ اسلام آباد مارچ کے موقع پر ڈی چوک میں بشریٰ بی بی کو تنہاء نہیں چھوڑا ان کے ساتھ رہا،بشریٰ بی بی اپنی ذاتی رائے کا جواب خود دے سکتی ہیں، ہم فرنٹ لائن پر لڑے ہیں اور لڑیں گے، مذاکرات صرف ملک کی خاطر کررہے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی چوک پر جب ہمارے خلاف گرینڈ آپریشن ہو رہا تھا اس وقت میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ کے ساتھ تھا ۔
حکومت نے نہتے شہریوں پر گولیاں چلوائیں۔ کیا حکومت نفرت پھیلا کرخانہ جنگی کراناچاہتی ہے؟ لاپتہ ورکرز پر تحفظات ہیں۔ہمارے ہزاروں کارکنوں کو گرفتارکیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک سے متعلق مکمل تفصیلات ابھی نہیں آئیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کروں گا تو چیزیں واضح ہوں گی۔ہم شیر ہیں اور شیر رہیں گے۔اگر حکومت مذاکرات نہیں کرتی تو ہم اپنے راستے پر چلتے رہیں گے۔
گورنرخیبرپختونخواہ فارغ ہے اسکی اے پی سی صرف پوائنٹ سکورنگ ہے۔پیپلزپارٹی اورن لیگ ماضی میں بھی اسطرح کی پوائنٹ سکورنگ کرچکی ہے۔ پیپلزپارٹی نے سندھ اور بلوچستان میں ہماری پارٹی پر پابندی کی قراردادیں منظور کروائی ہیں۔قبل ازیں گومل میڈیکل کالج کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو ایسی قیادت دیں جو اس ملک کو عظیم بنائے، میں نے کبھی کسی ڈاکٹر کی سفارش نہیں کی۔
مجھے خوشی ہے کہ چانسلر کی حیثیت سے موجود ہوں، اگر آپ کا ماضی ٹھیک نہیں ہے تو آپ اپنے حال کو ٹھیک کر لیں، جب دماغ سے سوچیں گے تو تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ہم تمام دور دراز علاقوں میں ہیلتھ یونٹ کو فعال بنائیں گے۔اس وقت امن و امان کی صورت حال خراب ہونے اور ہیلتھ یونٹ دور دراز ہونے کے باعث لوگ ڈیوٹی کرنے نہیں جاتے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے تاریخ رقم کی انہوں نے کچھ غیر معمولی کام کیا، آپ بھی وہی لوگ بنیں اور پسماندہ علاقوں میں جا کر خدمت کریں۔