10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

خیبرپختونخواہ کے سرکاری سکول پھر سے آباد


تعلیمی

09/Apr/2019

News Viewed 3233 times

خیبرپختونخواہ کے سرکاری سکول پھر سے آباد

کے پی کے میں سرکاری سکولوں میں داخلے کی مہم شروع کردی گئی ہے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ کے پی کے کا کوئی بھی بچہ اب پڑھائی سے مرحوم نہیں رہے گا۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ اگر والدین بچوں کو سکول داخل نہیں کرائیں گے تو میں خود ان کی ذمہ داری لوں گا اور بچوں کو سکول میں داخل کرواؤں گا۔سرکاری سکولوں میں داخلے کی مہم کا آغاذ وزیراعلیٰ محمودخان اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سر انجام دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اب کوئی بھی گھر تعلیم سے مرحوم نہیں رہے گا اب کے پی کے کا ہر بچہ پڑھا لکھا ہوگا اور اپنا مستقبل بہتر بنائے گا۔جو والدین اپنے بچوں کی فیس نہیں دے سکتے ان کے بچے بھی پڑھیں گے ان کے بچوں کو حکومت کی طرف سے پڑھائی کے تمام 
حقوق میسر ہوں گے۔
مزید پڑھیں: لالہ رخ نے بچوں کی سائنسی تعلیم میں نیا طریقہ کار وضع کیا
اس مہم میں آٹھ لاکھ بچوں کو سکول میں داخل کروانے کا ہدف لیا گیا ہے ۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ملک میں دو کروڑ سے زائد بچے پڑھائی سے مرحوم ہیں ان کے لیے بھی تعلیم کا بندوبست کر لیا گیا ہے۔اساتذہ کو ان کے مقام پر لے کر جائیں گے صوبے میں 26لاکھ بچے تعلیم سے مرحوم ہیں مگر اب زیادہ دیر نہیں رہیں گے اس مہم کے تحت تمام تر بچوں کو داخلے دلائیں جائیں گے اور ملک کے آنے والے کل کو بہتر سے بہتر بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں