10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پاک فوج نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام کر دیا


پاکستان

02/May/2019

News Viewed 1543 times

پاک فوج نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام کر دیا

شمالی وزیرستان میں الواڑہ کے مقام پر دہشتگردوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی مگر پاک فوج نے جلد ہی اس پر قابو پا لیا اور ان کو ناکام کر دیا۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقہ الواڑہ کے مقام پر پاکستان اور شمالی وزیر ستان کے درمیان آزادانہ حرکات کو روکنے کے لیے باڑ نصب کی جا رہی ہے جس کے دوران باڑ نصب کرنے والے اہلکاروں پر شمالی وزیر ستان کی جانب سے آنے والے دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔
مزید پڑھیں:لاہور میں پولیس شہریوں کو اغوا کرنے لگی

 پاک فوج نے ان کو جوابی فائرنگ کی اور ان کا حملہ ناکام بنا دیا تاہم پاک فوج کے تین اہلکار شہید ہو گئے۔ پاک فوج نے دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کرنے والے بڑے گروہ میں 60سے70افغان دہشتگرد شامل تھے جن پر جوابی فائرنگ کر کے پاک فوج کے جوانوں نے کئی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا اور لاتعداد زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ کے باوجود پاکستانی سرحد پر باڑ کا کام جاری رہے گا اور اس کو کوئی نہیں روک سکتا۔

متعلقہ خبریں