10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

فواد چودھری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا


سیاسی

29/Jan/2019

News Viewed 4423 times

فواد چودھری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

پاکستان کے وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے پارٹی تنظیم کے حوالے سے بڑا فیصلہ کردیا، وزیراعظم عمران خان نے پارٹی تنظیم کے حوالے سے فیصلہ کرتے ہوئے فواد چودھری سے پارٹی کا عہدہ واپس لے لیا۔
زرائع کے مطابق فواد چودھری سے پارٹی کا عہدہ واپس لے کر انکی جگہ عمر سرفراز چیمہ کو پارٹی کا نیا سیکرٹری اطلاعات منتخب کر دیا۔زرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل ارشد نے یہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔عمر سر فراز چیمہ کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات پرچیئر مین عمران خان اور مرکزی سیکرٹری جنرل نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔

مزید بھی پڑھیں: اسمبلی ارکان اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟


عمر سرفراز چیمہ نے بھی بھر پور اعتماد اور مرکزی تنظیم میں زمہ داریاں ملنے پر تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان اور جنرل ارشد داد کا دل سے شکریہ ادا کیا،زرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی اور سرکاری عہدہ رکھنے والے لوگوں سے پارٹی عہدے واپس لے کر نئے عہدیدار منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے

متعلقہ خبریں