10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

2018 شادیوں کا سال قرار پایا


شوبز

18/Dec/2018

News Viewed 1799 times

سال 2018 میں شادی کا سیزن عروج پر رہا، بلکہ اس سال کو شادیوں کا سال قرار دیا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔ اس سال پاکستانی اور بالی وڈ ستارز کے ساتھ ساتھ کئی عالمی شخصیات نے بھی اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا۔

آگے بھی پڑھیں: کترینہ کیف کا شادی سے متعلق اہم بیان


سال 2018 پاکستانی اداکار فیروز خان کے لیے کامیابی سے بھرپور رہا جہاں ان کا اس برس جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل خانی میگاہٹ قرار پایا، وہیں انہوں نے علیزے فاطمہ کے ساتھ 30 مارچ کو زندگی کی نئی شروعات کی, رواں برس 14 اپریل کو عائشہ خان نے میجر عقبہ حدید ملک سے شادی کی اور زندگی میں ایک نئی شروعات کی۔شادی سے قبل اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب شوبز کیرئیر کو خیرباد کہتی ہیں, اس سال 19 مئی کو برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل بھی شادی کے بندھن میں بندھے۔ شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کی شادی اس برس کی مقبول شادیوں میں سے ایک ہے جس نے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی, الی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور کی صحبزادی و اداکارہ سونم کپور بھی اس برس 8 مئی کو آنند آہوجا سے شادی کے بندھن میں بندھیں جن کے ساتھ وہ طویل عرصے سے قریبی دوستی سے منسلک تھیں, معروف بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا نے 12 مئی کو اپنی قریبی دوست و اداکارہ سونیا کپور سے دوسری شادی کی جن کے ساتھ وہ اکثر و بیشتر تقاریب میں ساتھ نظر آتے تھے, پاکستانی ٹی وی اداکار عمران اشرف اس برس 17 جولائی کو کرن اشفاق کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔ حال ہی میں ان کا ڈرامہ سیریل دل موم کا دیا سپر ہٹ بھی رہا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے, بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار کپل شرما بھی رواں برس 12 دسمبر کو اپنی قریبی دوست گنی چتھرا سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

متعلقہ خبریں