28/Dec/2018
News Viewed 2080 times
کراچی میں واقع چینی قونصل خانے پر ہونے والی دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ بلوچ علیحدگی پسند اسلم اچھو افغانستان میں ایک خودکش حملے میں ماراگیا۔
اب یہ بھی پڑھیں: امریکا میں برفانی طوفان ، کئی پروازیں منسوخ
زرائع کے مطابق اسلم اچھو کو بھارت نے افغانستان بھیجا تھا تاکہ اس کے ساتھ نئی دہلی کا تعلق پردہ راز ہی میں رہے، لیکن بھارت کی اس کوشش کے باوجود اسلم اچھو کی ہلاکت کے بعد یہ سوالات سامنے آئے ہیں کہ کیا اسلم اچھو کو بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' نے قتل کروایا ہے کیونکہ اچھو کو 'بہت زیادہ باتیں' معلوم ہوچکی تھیں, اسلم اچھو نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں قائم چینی قونصل خانے پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ سازی کی تھی،چین اور ایران کے ساتھ بھارت کے ناقابل اطمینان مراسم کے باعث شاید اسلم اچھو کی ہلاکت ضروری ہوگئی تھی، بھارت دہشت گردی کے ان واقعات کی ذمے داری سے بچنے کیلئے بے تاب تھا, اب اچھو کے ہلاک ہونے کے بعد بھارت کی پریشانی اور بے تابی ممکنہ طور پر ختم ہوگئی ہوگی ، اس کے بعد چین اور ایران کے ساتھ بھارت کے تعلقات میں مزید خرابی کا خطرہ بڑی حد تک دور ہوگیا ہے۔