26/Mar/2019
News Viewed 1734 times
فلم ’لوڈویڈنگ ‘ میں ڈاکٹر عامر لیاقت کا کردار بگاڑنے کی صورت میں عامر لیاقت نے مہوش حیات،فہد مصطفیٰ،پروڈیوسر فضا علی مرزا اور ہدایت کار نبیل قریشی کو عدالت میں لانے کا اعلان کر دیا۔
مہوش حیات کو حال ہی میں تمغہ امتیاز سے نوازہ گیا جس پر بھی کئی لوگوں نے تنقید کی اور اب
ڈاکٹرعامر لیاقت نے فلم’ لوڈ ویڈنگ‘ کے سلسلے میں فلم کی کاسٹ ٹیم کوعدالت میں گھسیٹنے کا اعلان کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ فلم میں ان کے مرکزی کردار کو اچھالا گیا ہے ۔
مزید پڑھیئے:مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنا چاہئیے یا نہیں
مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت کوان سب باتوں کا خیال آیا ۔جہاں کچھ لوگ مہوش حیات کو تمغہ ملنے پر تنقید پیش کر رہے تھے وہی عامر لیاقت نے کہا کہ’’آپ کی فلم ’لوڈویڈنگ‘ میں نہ صرف میرے کردار کو غلط ثابت کیا گیا ہے بلکہ مجھے بدنام بھی کیا گیا ہے‘‘۔ ان کا کہنا تھا ایک فنکا ر ہونے کی حیثیت سے مہوش حیات کو یہ سب کرنا غلط نہیں لگا اور اب ان پر عدالت میں مقدمہ درج کرنے پر مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔