28/Dec/2018
News Viewed 1958 times
امریکا کی وسط مغربی اور جنوب مشرقی ریاستیں برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گئیں جس کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
آگے بھی پڑھیں: لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ، بھارت
محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ پر مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ ڈیلاس کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کےدوران ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جنوب مغربی ریاستوں لوزیانا اورٹیکساس میں برفباری کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے, کنساس، نیبراسکا، شمالی ڈکوٹا اور منی سوٹا سمیت امریکا کی مختلف ریاستیں ان دنوں برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔ خراب موسم کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں اور لاکھوں مسافرائیرپورٹس پر پھنس گئے۔ ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔