18/Dec/2018
News Viewed 1939 times
بالی ووڈ کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو دنیا کے بہترین بلے باز مگر بدترین کھلاڑی قرار دے دیا۔
اب یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کو146رنز سے شکست
اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں نصیر الدین شاہ نے ویرات کوہلی کو بداخلاق اوربدتمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوہلی کے رویے نے ان کے شاندار کرکٹ کے کیریئر کو داغداربنا دیا ہے, واضح رہے کہ پرتھ میں جاری بھارت بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے پہلے چند دنوں میں ویرات کوہلی آسٹریلوی کھلاڑی سے لفظی جنگ کرتے رہے جب کہ ٹیسٹ کے چوتھے روز وہ پورا دن آسٹریلوی کپتان ٹم پائن سے الجھتے رہے یہاں تک کہ درمیان میں امپائر کو مداخلت کرنا پڑی۔