10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

بلاول بھٹو صاحب غلطی ہو جاتی ہے کبھی کبھی:عمران خان


سیاسی

02/May/2019

News Viewed 2315 times

بلاول بھٹو صاحب غلطی ہو جاتی ہے کبھی کبھی:عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے23ویں ورکر کنوینشن پر عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔


تحریک انصاف کے کنوینشن پر پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار اطاء اللہ نے اپنے مرکزی گانے ”بنے گا نیا پاکستان“میں تبدیلیا ں لاتے ہوئے اسے نئے انداز میں پیش کیا وزیر اعظم عمران خان نے انہیں بہت سراہا اور سٹیج پر جانے سے قبل نیچے کھڑے ہو کر ان سے ہاتھ ملایا۔اطاء اللہ نے اپنے گانے میں کہا کہ ”بڑی بڑی قوموں پہ بھی برے دن آتے ہیں مگر جن کے حوصلے بلند ہوں وہ کبھی ہار نہیں مانتے“اس کے گورنر صدر عمران اسما عیل نے اپنی آواز کا جادو دکھا کر وزیر اعظم کی حکومت کو سراہا۔
مزید جانیں:عمران خان 2 مئی کو مھمند ڈیم کی بنیاد رکھیں گے۔
اس کے بعد وزیر اعظم عمران نے جلسہ عام سے خطاب کرنے کے لیے سٹیج پر آئے مگر ان کے مداحوں کی نعرہ بازی نے انہیں بولنے نہ دیا البتہ انہوں نے کہا کہ ”مجھے بولنے دیں تقریر کرنے دیں اب میں روز روز آپ سے تقریر نہیں کر سکتا کیونکہ اب میں وزیر اعظم ہوں، بلاول بھٹو صاحب غلطی ہو جاتی ہے کبھی کبھی میں اپنی اس غلطی کو مانتا ہوں کہ آپ کو صاحبہ بولا تھا۔“ اس کے بعد عمران خان نے قوم کو گیس و تیل کے متعلق خوشخبری سنانے کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ پاکستان اب جلد ہی اپنے مقام پر پہنچے گا اور مجھے میری قوم کا ساتھ چاہیے۔

متعلقہ خبریں