10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

بھارت ایک بار پھر سے شرمندہ


پاکستان

05/Apr/2019

News Viewed 1961 times

بھارت ایک بار پھر سے شرمندہ

بھارت کا کہنا تھا کہ ان کی فضائی فوج نے پاکستان کے ایف16طیارے کو مار گرایا ہے مگر
پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجواہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف 16طیارے استعمال ہی
نہیں کیے ہیں۔

پاک بھارت کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پورے ایشیاء پر بھاری پڑ سکتی ہے بھارت غلطی کرتا ہے اور پھر اس سے مکر جاتا ہے کوئی معاہدہ کرتا ہے تب بھی مودی سرکار اس سے بھاگ جاتی ہے ۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ گزشتہ دنوں میں ہم نے پاکستان کا ایف 16طیارہ تباہ کر دیا تھا اور پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا تھا اور یہ واقعہ 27فروری کو لائن آف کنٹرول پر پیش آیا تھا۔
مزید جانیں:بھارتی فوج کا ایک اور غیر معمولی حملہ :3فوجی جوان شہید
مگر بھارت کی اس غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے پاک آرمی چیف نے کہا کہ ہمارا کوئی ایف16 طیارہ تباہ نہیں ہوا کیو نکہ ہم نے یہ طیارے اڑائے ہی نہیں تھے۔اس بات کو ثابت کرنے کے لیے امریکن اہلکاروں کو پیش کش کی گئی تھی کہ پاکستان کے ایف16طیارے گنتی کر لیے جائیں یہ تعداد میں پورے ہیں ۔امریکن اہلکاروں نے طیاروں کی گنتی کی بتایا کہ طیارے پورے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنا ہی طیارہ مار گرایا تھا اور پائلٹ کو بھی ہلاک کر دیا تھا اس بات کو چھپانے کے لیے مودی سرکار نے پاکستانی طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں