08/Apr/2019
News Viewed 1718 times
ایران میں سیلاب کے باعث بہت سا نقصان ہوا ہے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایرن میں سیلاب کے باعث اب تک70ہلاکتیں ہو چکی ہیں ۔سیلاب زدگان بہت پریشان ہیں اور ایرانی سیلاب زدگان کے لیے عمران خان نے امداد کا اعلان کیا اور ٹویٹ کیا کہ’’ہم غیر معمولی سیلاب میں گھرے ایرانی عوام کے لیے دعا گوہ ہیں اور ان کے لیے ضروری سامان بھجوانے کے لیے تیار ہیں‘‘۔
مزید پڑھیں:بی جے پی کے لیے وزیر اعظم عمران خان کا بیان
گزشتہ ماہ ایران میں شروع ہونے والی بارشوں کی وجہ سے سیلاب آگیا جس کی وجہ سے ایران میں بہت نقصان ہوا ہزاروں گھر تباہ ہوگئے اور لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ۔ذرائع کے مطابق سیلاب کی وجہ سے زیادہ اموات 13صوبوں میں ہوئی ،جس میں زیادہ تعداد فارس،استان لرستان،گلستان اور ہمدان میں ہوئی۔
سیلاب کی وجہ سے 19سو گاؤں برباد ہو چکے ہیں اور 78سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں اور84پل متاثر ہوئے ہیں۔سیلاب کی وجہ سے آبی اور زرعی معاشیات میں اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے 140دریاؤں کے بند ٹوٹ چکے ہیں جس کی وجہ سے 409جگہوں سے لینڈ سلائڈنگ ہوئی ہے۔