24/Dec/2018
News Viewed 1616 times
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل آپ جذباتیت کا مظاہرہ نہ کریں مانا کہ آپ کسی کی غلط بات برداشت نہیں کر پاتے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی کوشش کر تے ہیں تاکہ مخالف کوئی غلطی کرنے کی جرأت نہ کرے۔
ثور: 22اپریل تا20 مئ اپنے کاروبار کو وسعت دینے کی کوشش کریں، آپ کو اپنی صلاحیتوں اور سکیموں کو آزمانے کا موقعہ مل سکتا ہے، قریبی عزیزوں سے جزوی طور پر فائدہ ہو سکتا ہے لیکن ان پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ نہ کریں۔
جوزا: 21مئی تا 21 جون مکان یا زمین کے سلسلے میں کوئی تنازعہ ہے تو اسے فوری طور پر صلح کن طریقے سے ہی ختم کر دیں اس سلسلے میں لڑائی جھگڑے سے اجتناب برتیں ورنہ مخالفین کا مقصد پورا ہو سکتا ہے۔
سرطان: 22جون تا23جولائی ہم نے پہلے بھی سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ ہر چیز کی کوئی نہ کوئی حد ضرور ہوتی ہے کوئی بھی چیز اپنی حدود پھلانگ جائے تو نتائج خطرناک ہی نکلا کرتے ہیں عشق و محبت کا کوئی کھیل غلط رخ اختیار کر سکتا ہے۔
اسد: 24جولائی تا23اگست ایک وقت میں صرف ایک ہی کام کو تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کریں، ایسا کرنا مشکل ہے تو کوئی پرخلوص دوست تلاش کریں جو ادھورے کام پورے کرنے میں آپ کا ساتھ دے ۔
سنبلہ: 24اگست تا23ستمبر مان لیں کہ بعض اوقات آپ ہمارے مشوروں پر عمل پیرا نہیں ہو پاتے جس کے نتیجے میں جو خرابیاں پیدا ہوئیں اور جس طرح ناکامیاں راستے کا پتھر بنتی رہی ہیں اسے دہرانا لاحاصل ثابت ہو سکتا ہے۔
میزان: 24ستمبر تا23اکتوبر کسی سے بھی لڑائی جھگڑا فساد ہرگز نہ کریں ورنہ نقصان آپ ہی کا ہو سکتا ہے مکان یا زمین کے سلسلے میں کوئی نیا تنازعہ پریشانی کا باعث بن سکتا ہے، زیادہ سوچ بچار بھی نہ کریں۔
عقرب: 24اکتوبر تا 22نومبر کوئی دیرینہ آرزو پوری ہو سکتی ہے لیکن ایسا اسی صورت میں ہو سکتا ہے جبکہ آپ اپنا گھریلو ماحول درست رکھیں، آپ کے اخراجات کی رفتار بھی خاصی تیز ہو سکتی ہے۔
قوس: 23نومبر تا22دسمبر بن بلائے مہمانوں کی آمدورفت پریشانی کا باعث بن سکتی ہے، اپنی غلطیوں کا ازالہ کریں جن کا دل دکھایا ہے ان سے معافی مانگ لیں، ابھی تو معافی کی گنجائش بھی ہے پانی سر سے اونچا نہیں گیا۔
جدی: 23 دسمبرتا20 جنوری سیاسی و سماجی قسم کے چکر کو ختم کر دیں، یہ کام آپ کے بس کا نہیں ہے اس سلسلے میں وقت آپ کا ساتھ دینے پر آمادہ نہیں ہو سکتا، آمدنی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
دلو: 21جنوری تا19فروری کوئی نیا کام ہرگز نہ کریں بلکہ کوشش کریں کہ جو کام آپ کے ہاتھوں میں ہے یہی تکمیل تک پہنچ جائے کیونکہ آپ کے پرانے مخالف آپ کے خلاف سازشوں کا جال بچھا سکتے ہیں۔
حوت: 20 فروری تا 20 مارچ اگر آپ مشترکہ بزنس کرتے ہیں تو پھر شریک کار کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کی کوشش کریں، ساری ذمہ داری شریک کار پر ہی ڈالے رکھنا مناسب تو نہیں ہو سکتا۔