04/Aug/2021
News Viewed 1043 times
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کورونا سے متاثر ہونے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں سے انہوں نے پاکستانیوں کیلئے پیغام جاری کر دیاہے ۔
آگے بھی پڑھیں: ویکسینیشن کیلئے بڑی تعداد میں شہریوں کے ایکسپو سنٹر آنے کی وجوہات سامنے آگئیں
تفصیلات کے مطابق ہسپتال سے جاری پیغام میں قاضی فائز عیسیٰ کا کہناتھا کہ زندگی سب کا بنیادی حق ہے اور صحت اس کا اہم ترین حصہ ہے ، میں اور میری اہلیہ دونوں کو رونا ویکسین لگ چکی ہے ، تما م احتیاط کے باوجود ہم دونوں ڈیلٹا ویریئنٹ کا شکار ہوئے ، نجی ہسپتال میں بہترین علاج ہوا ہے جس پر ڈاکٹر ز کا شکر گزار ہوں ، بدقسمتی سے سماجی فاصلے کی پابندی پر عمل نہیں ہو رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ وبا کے دوران احتیاط کے حوالے سے اسلامی احکامات واضح ہیں ۔