17/Jan/2019
News Viewed 2335 times
چین نے پہلی مرتبہ چاند پر کپاس اگانے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، زرائع کے مطابق ابھی تک آلو اور سرسوں کے بیجوں سے کوئی اثر نہیں پڑا تھا مگر اب ان بیجوں سے کونپل نکل آئی ہے۔
زرائع کے مطابق چینی سائنس دانوں نے چاند پر بھیجنے کے لئے سات انچ کا ایک مخصوص کنٹینر تیارکیاہے جس میں مٹی ، ہوا، پانی اور بیج ڈالے گئے، چاند پر فصل اگنے کے لئے آلو، کپاس اور سرسوں کی ایک مخصوص قسم کے بیجوں کا استعمال کیاگیا۔
چانگ فور سے زمینی مرکز پر موصول ہونے والی تصاویر میں کپاس میں بیج سے کونپلیں پھوٹتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
تجربے کیلئے پہلے بیج کو کھاد میں دبا کر ایک ہفتے تک پانی دیا گیاجس کے بعد کونپل نکل آئی۔سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ ڑی جنگ ڑن کا کہنا تھا کہ چاند کی سطح پر کسی حیاتیاتی نمو کا پہلا تجربہ ہے۔