01/Apr/2019
News Viewed 2151 times
ورلڈکپ کھیلنے کے لیے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کولازمی قرار دیا گیا تھا جس میں پاکستانی ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ 14اپریل کو لاہور میں شروع ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم جب آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم دبئی میں تھی تب کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کیے گئے جس میں پاکستانی ٹیم کے16کھلاڑیوں میں 5کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہے تھے ۔
مزید پڑھیں:قومی کرکٹر محمد حفیظ کی ورلڈ کپ کھیلنے کی امید ٹوٹ گئی
ٹیم انتظامیہ نے بنا کوئی ایکشن لیے ان کو سیریز میں کھیلنے دیا اورواضح پیغام دیا کہ مستقبل میں فٹنس ٹیسٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔پاکستانی ٹیم کے ٹرینر گرانٹ لوڈن بھی فٹنس پر سکت گیر موقف رکھتے ہیں۔
فٹنس ٹیست میں فیل ہونے والوں میں عابد علی،عمر اکمل،عماد وسیم،محمد حسنین اور یاسر شاہ شامل تھے۔ذرائع کے مطابق پانچوں کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے خبروں میں رھے ہیں اور اب ورلڈ کپ کھیلنا ان کے لیے ایک چیلنج ہی ہے ۔