19/Dec/2018
News Viewed 2305 times
برٹش ایئرویز کے نمائندوں کا اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ سال جون سے فلائٹ آپریشن شروع ہوگا اور برٹش ایئرویز اسلام آباد سے ہیتھرو کے لیے فلائٹ آپریٹ کرے گی۔
آگے بھی پڑھیں: امریکا نے پاکستان کو بلیک لسٹ سے نکال دیا
برٹس ایئرویز کے نمائندوں نے کہا کہ پاکستان میں فضائی آپریشن کے لیے تھری کلاس 787 ڈریم لائن طیارے استعمال کیے جائیں گے, برٹش ایئرویز کے نمائندوں کے مطابق برٹش ایئر ویز ہفتے میں تین فلائٹ آپریٹ کرے گی جب کہ دو طرفہ ٹکٹ 499 پاؤنڈ میں دستیاب ہوگا, اعلامیے کے مطابق ہیتھرو سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریٹرن فلائیٹ کا کرایہ 499 پاؤنڈز ہے جب کہ ورلڈ ٹریولر پلس کے لیے کرایہ 773 پاؤنڈز ہوگا, اعلامیے کے مطابق ہیتھرو ایئر پورٹ ٹرمینل 5 اور نیا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازوں کے لیے استعمال ہوگا جب کہ فضائی آپریشن کے لیے بوئنگ 787 ڈریم لائنر کی پروازیں چلائی جائیں گی