10/Jan/2019
News Viewed 3038 times
جاپان کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور پاسپورٹ ہے اور یہ پاسپورٹ رکھنے والے 190ممالک بغیر ویزایا آن آرائیول ویزا کی سہولت کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔
پاسپورٹ کی معلومات رکھنے والی ویب سائٹ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق سنگاپور اور جنوبی کوریا189ملکوں میں ویزا فری کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ فرانس اور جرمنی 188ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
دنیا کے طاقتور طرین کہلانے والے امریکا کا شمار چھٹے نمبر پر کیا جاتا ہے اور اس کے شہریوں کو 185ممالک میں بغیر ویزا یا ویزا آن آرائیول کو داخلے کی اجازت دی جاتی ہے اور مزید چھٹے نمبر پر پرتگال،آسٹریلیا،نیدرلینڈ،ناروے اور برطانیہ بھی شامل ہیں۔
چین بھی 69نمبر پر ہے اور اس کے شہری 74ملکوں میں بغیر ویزا یا ویزاآرائیول داخل کر سکتے ہیں۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں 79نمبر پر ہے جہاں کے لوگوں کو 61ممالک میں بغیر ویزے یا ویزا آن آرائیول کی سہولت موجود ہے۔
اب یہ بھی پڑھیں: حکومت کی طرف سے تعطیلات کا کیلنڈر جاری
پاکستان کا پاسپورٹ 199ملکوں میں سے 195نمبر پر ہے اور پاسپورٹ معلومات میں اس کی پوزیشن102ہے اور پاکستانی لوگ صرف 33ملکوں میں بغیر ویزا کے داخلے کی اجازت دی جاتی ہے۔معلومات کے انڈیکس میں پاکستان کے بعد صومالیہ،شام،افغانستان اور عراق کے پاسپورٹ ہیں وہاں کے شہریوں کو صرف 30ممالک میں بغیر ویزا کے داخل ہو سکتے ہیں۔