10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

مشہور فٹ بالر نے دنیا کی مہنگی ترین گاڑی خرید لی


انٹر نیشنل

03/May/2019

News Viewed 2584 times

مشہور فٹ بالر نے دنیا کی مہنگی ترین گاڑی خرید لی

پرتگال فٹبال ٹیم کے مشہور معروف کھلاڑی کرسٹیا نو رونالڈو نے دنیا کی سب سے مہنگی ترین گاڑی خرید
 لی ہے۔


ذرائع کے مطابق بگاٹی گاڑیوں کی کمپنی نے اپنی 110ویں سالگرہ پر اس گاڑی کو تیار کیا تھا رواں 
 سال مارچ میں اس گاڑی کو نمائش کے لیے دنیا کے سامنے لایا گیا۔کمپنی نے اس گاڑی کا پہلا ماڈل 1936سے لے کر 1938کے دورانیے میں بنایا تھا اس کے بعد اس ماڈل 57SCکی4گاڑیاں تیار کی گئی تھی اور اب ان گاڑیوں کا ایک اور ماڈل بنایا گیا ہے جو اس کی جدید شکل ہے گاڑی میں 8.0لیٹر ٹربو چارجڈ W16کا انجن لگایا ہے اور یہ گاڑی 418کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ
 سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان ٹیم کی کارکردگی انضمام اور آرتھر کا مستقبل بنائے گی
بگاٹی کمپنی کی طرف سے یہ گاڑی دنیا کی سب سے مہنگی گاڑی قرار دی گئی ہے جس کی قیمت 9ملین پاؤنڈز یا18ملین ڈالر ہے اور اس گاڑی کی پاکستانی قیمت 76کروڑ 8لاکھ اور58ہزار روپے ہے۔ اور یہ گاڑی خریدنے والے پرتگال فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی رونالڈو ہیں مگر ابھی تک کمپنی نے انہیں گاڑی فراہم نہیں کی کیونکہ ابھی تک گاڑی مکمل نہیں ہوئی 2021میں یہ گاڑی سڑک پر چلتی نظر آئے گی۔

متعلقہ خبریں