01/Apr/2019
News Viewed 2046 times
اساتذہ نے احتجاج اور دھرنا دینے کے بعد اب پنجاب میں کلاسز کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں اور کالجوں کے اساتذہ کا احتجاج پچھلے چھ دنوں سے جاری ہے اور ابھی تک ختم نہیں ہوا۔پولیس کے تشدد پر بھی اساتذہ نے ہار نہیں مانی اور دھرنا جاری رکھا۔
مزید جانیں:پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات کے نتائج جانئیے
مزید جانیں:سندھ کے اساتذہ کا تعلیمی بائیکوٹ کو آج دوسرا دن
اس احتجاج کے باعث شہریوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لاہور مال روڈ پر ٹریفک سخت متاثرہو رہی ہے۔اساتذہ نے پنجاب بھر کے کالجز کے باہر دھرنا دینے اور کلاسز کا بائکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پولیس نے تشدد کرتے ہوئے کئی اساتذہ کو حراست میں لے لیا۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ 2012میں بھرتی کیے گئے اساتذہ کی تنخواہ جاری کر کے ان کے مطالبات بھی پورے کیے جائیں۔جس پر حراست میں لیے گئے اساتذہ کو پولیس نے رہا کر دیا۔