10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

کراچی انٹرمیڈیٹ کے ملتوی امتحانوں کی نئی تاریخ جاری


تعلیمی

02/May/2019

News Viewed 1616 times

کراچی انٹرمیڈیٹ کے ملتوی امتحانوں کی نئی تاریخ جاری

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے ملتوی ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق کراچی میں گڈ فرائیڈے کے موقع پر مسیحی برادری کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے تھے اور اب اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے امتحانات کی نئی تاریخ 11مئی رکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:سندھ میں گرمی کا بہران تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات
انٹر بور ڈ کے جاری کردہ نوٹیفیکشن نمبر BIE/EG/100/2019 کے مطابق مسیحی برادری کے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ تمام تر لڑکوں کے امتحان گورنمنٹ اسلامیہ کالج آف آرٹس اینڈ کامرس کالج ایم اے جناح روڈ میں ہو ں گے اور لڑکیوں کا امتحانی بورڈ مرکز سر سید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد میں بنایا ہے۔امتحان مختلف اوقات میں ہوں گے صبح ہونے والے امتحان ساڑھے آٹھ سے ساڑھے گیارہ بجے تک ہوں گے اور شام کو ہونے والے امتحان دوپہر دو بجے سے شام چار بجے تک جاری رہیں گے۔جو طلبہ گڈ فرائیڈے کو امتحان دے چکے ہیں اب وہ اس امتحان میں بیٹھنے کے اہل نہیں ہو ں گے۔

متعلقہ خبریں