02/Apr/2019
News Viewed 2377 times
وزیر اعظم عمران خان نے انتخابی کمیشن کے درمیان 2ارکان کی تقرری معاملے پر سابقا وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کو خط لکھا۔
وزیراعظم عمران خان کے سیکرٹری اعظم خان نے اس سے قبل سباق وزیراعلیٰ کو خط لکھا تھا جو اپوزیشن لیڈر کی طرف سے آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی بنا پر مسترد کر دیا گیا تھا۔اس کے بعد وزیر اعظم نے خود شہباز شریف کو خط لکھا اور اس خط میں پہلے خط والے نا م تحریر کیے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے بلوچستان کے الیکشن کمیشن کے ممبران میں سے امان اللہ بلوچ ،منیر کاکڑ اور نوید جان بلوچ کے نام تحریر کیے ہیں جبکہ سندھ الیکشن کمیشن ممبران خالد صدیقی ،فرخ ضیاء شیخاور ایاز محمود کا نام تحریر کیے ہیں۔
مزید پڑھیں:عمران خان کا رمضان میں سستی اور معیاری چیزوں کی فراہمی کا اعلان
اپوزیشن لیڈر نے اس خط پر بھی اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ان خطوط سے کچھ نہیں ہوگا وزیر اعظم عمران خان کو خود شہباز شریف سے مالا قات کرنی ہوگی تب اس معاملے کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن چیمبر کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ان حالات پر اپوزیشنز کی ملاقات ہوئی تھی اور اس معاملے کو حل کیا گیا تھا اور اپوزیشنز کے درمیان اتفاق اور ملاقاتوں کی مثالیں قائم ہیں۔
سندھ اور بلوچستان کے الیکشن کمیشن ممبران کی مدت مکمل ہو چکی ہے اور نئے ممبران کے لیے ابھی بھی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اختلافات جاری ہیں۔