03/Jan/2019
News Viewed 1632 times
جمعہ کووزیراعظم کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس میں شریک ہوں گے
وزیراعظم عمران خان آج 2 روزہ دورے پرترکی روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم شام 4 بجے ترکی کے شہر قونیہ میں پہنچیں گے۔ وزیراعظم میولانا میں رومی میوزیم کا دورہ کریں گے جب کہ انقرہ میں بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کی تقریب سے خطاب کریں گے جمعہ کووزیراعظم کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس میں شریک ہوں گے، پاکستان میں دلچسپی کے خواہشمند ترکش سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے
مزید پڑھیں:جو حکمرانی کا حق نہیں رکھتے وہ بیٹھے کیوں ہیں
وزیراعظم اتاترک میوزیم کا دورہ بھی کریں گے اورترک صدرطیب اردگان سے ون آن وان ملاقات بھی ہوگی، ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس اورعشائیہ بھی دیا جائے گا۔