01/Jan/2019
News Viewed 2377 times
قادر خان گزشتہ کئی برس سے اپنے بیٹے کے ساتھ کینیڈا میں رہ رہے تھے
بالی ووڈ اداکار قادر خان 81 برس کی عمر میں کینیڈا میں انتقال کر گئے گزشتہ کئی برس سے اپنے بیٹے کے ساتھ کینیڈا میں رہائش پزیر تھے، شدید علالت کے باعث انہوں نے گزشتہ کئی دنوں سے بات چیت بھی بند کردی تھی۔ قادر خان کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا تھا جس کے باعث وہ کینیڈا کے اسپتال میں زیرعلاج تھے اورانہیں وینٹی لیٹرپررکھا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے قادر خان کے بیٹے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پوری فیملی کینیڈا میں رہائش پزیر ہے لہٰذا میرے والد کی آخری رسومات کینیڈا میں ہی ادا کی جائیں گی
مزید پڑھیں:قادر خان موت سے لڑتے ہوئے
گزشتہ برس ان کے والد کا گٹھنے کا بھی آپریشن ہوا تھا لیکن آپریشن کے بعد سے ہی ان کی حالت خراب ہوتی چلی گئی 81 سالہ اداکار قادر خان نے اپنے 43 سالہ بالی ووڈ کیریئر میں 300 فلموں میں کام کیا ہے اور250 فلموں میں مکالمے لکھے ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ اداکاری کے ساتھ منفی کردار بھی بخوبی نبھائے ہیں